• news
  • image

عراق : خودکش حملے‘ تین کار بم دھماکے‘ 30 افراد ہلاک

عراق : خودکش حملے‘ تین کار بم دھماکے‘ 30 افراد ہلاک

بغداد (آئی این پی) عراق میں ہونے والے 3 کار بم دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اتوار کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تشدد کا بدترین واقعہ دارالحکومت بغداد سے شمال کی طرف پیش آیا۔ اس علاقے میں ایک مسجد کے سامنے ایک خود ک±ش بم حملہ آور نے خود کو بم سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ا±دھر شمالی عراقی شہر موصل میں ایک اور خود ک±ش بم حملے میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ صوبے انبار میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والا حملہ چار افراد کی ہلاکت کا سبب بنا۔ عراق گزشتہ چند ماہ سے دوبارہ تشدد کی لپیٹ میں ہے۔
 عراق بم دھماکہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن