• news

سعد رفیق نے پی پی دور میں ریلوے بھرتیوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنا دی سفارشی افسر فارغ کر دئیے جائینگے

سعد رفیق نے پی پی دور میں ریلوے بھرتیوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنا دی سفارشی افسر فارغ کر دئیے جائینگے

لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی کے دور میں ریلوے میں ہونیوالی بھرتیوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی، سفارش پر بھرتی ہونیوالے افسران اور ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ پیپلز پارٹی کے دور میں اس وقت کے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے سینکڑوں کی تعداد میں ریلوے میں ملازمین اور درجنوں افسروں کو سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیا۔
ریلوے بھرتیاں

ای پیپر-دی نیشن