امریکہ عالمی بدمعاش ہے‘ خفیہ نگرانی پروگرام نے اس کا بھانڈا پھوڑ دیا: چین
امریکہ عالمی بدمعاش ہے‘ خفیہ نگرانی پروگرام نے اس کا بھانڈا پھوڑ دیا: چین
بیجنگ (آن لائن) چین نے امریکہ کو دنیا کا سب سے بڑا بدمعاش اور بہروپیا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا چوری کرنے کے بارے مےں حالیہ انکشافات نے امریکی بدمعاشی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ چین کے سرکاری اخبار پر لکھے گئے اداریے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ایک طرف معصوم بن کر چین پر سائبر جاسوس کے الزامات عائد کر رہا ہے اور دوسری جانب اس کے جاسوس پروگرام بارے سابق این ایس اے اہلکار کے انکشاف نے اس کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ دوسروں پر الزام تراشی کرنے والا امریکہ در اصل خود اس منصوبے پر عمل پیرا اور اس پروگرام کے تحت ہزاروں چینی معلومات چوری کی ہیں۔
چین/ امریکہ