• news

کراچی میں دہشت گردی کا رونا رونے والی جماعتوں کے اندر عسکری ونگز ہیں: کامران مائیکل

کراچی میں دہشت گردی کا رونا رونے والی جماعتوں کے اندر عسکری ونگز ہیں: کامران مائیکل

اسلام آباد (آئی این پی+ ثنا نیوز) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کا رونا رونے والی سیاسی جماعتوں کے اندر عسکری ونگ ہیں‘ یہ جماعتیں عرصہ سے حکومت میں ہیں پھر بھی کارروائی سے گریزاں ہیں۔سری لنکا کی کرکٹ ٹیم بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گی‘ حکومت سری لنکا کی ٹیم کو خصوصی سکیورٹی فراہم کرے گی‘ پاکستان عرصہ دراز سے دہشت گردی کا شکار ہے جس کے خاتمہ کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ حکومت کراچی اور بھارتی گجرات کی بندرگاہوںکے مابین فیری سروس شروع کرنے پر غورکر رہی ہے۔وہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔
 کامران مائیکل نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دہشت گردی کی واردات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی سیاسی جماعتیں گزشتہ کافی عرصہ سے حکومت میں ہیں اور ان کے اندر عسکری ونگز بھی ہیں لیکن پھر بھی کارروائی سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کوئی آج کی واردات نہیں بلکہ یہ عرصہ سے جاری ہے اور موجودہ واقعات اسی کا تسلسل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور امید ہے بہت جلد اس مسئلہ پر قابو پا لے گی۔ ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کامران مائیکل نے کہا کہ حکومت بین العلاقائی تجارت کے فوائد سے آگاہ ہے اور اس ضمن میںخطہ کے ممالک سے روابط بڑھا ئے جا رہے ہیں جبکہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
کامران مائیکل



کامران مائیکل

ای پیپر-دی نیشن