بلوچستان کے فیصلے سیاسی قیادت کی بجائے فوج کریگی تو مسائل بڑھیں گے: طلال بگٹی
بلوچستان کے فیصلے سیاسی قیادت کی بجائے فوج کریگی تو مسائل بڑھیں گے: طلال بگٹی
لاہور(آئی این پی) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کو بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے جرا¿تمندانہ اقدامات کرنا ہونگے، فیصلے فوجی قیادت کو نہیں سیاسی قیادت کو کرنا ہونگے ورنہ مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا رہے گا۔ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو میاں نوازشریف سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں اور وقت آگیا ہے کہ میاں نوازشریف بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھیں۔ بلوچستان میں فوجی مداخلت کا خاتمہ اور مسخ شدہ نعشوں کا سلسلہ بند ہو جائے گا تو یہ بلوچوں کے مسائل کے حل کا آغاز ہوگا۔
طلال بگٹی