• news

اٹلی میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ہزاروں افراد کی احتجاجی ریلی

روم (اے پی پی) اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہزاروں محنت کشوں اور بیروزگار افراد نے بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور ٹیکسوں میں بے تحاشا اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کا اہتمام اٹلی کی تین بڑی لیبر یونین کنفیڈریشنز سی جی آئی ایل، سی آئی ایس ایل اور یو آئی ایل نے کیا تھا۔ ریلی کے شرکاءنے وزیراعظم ہنریکو لیٹا سے وعدوں پر ٹرخانے کے بجائے بیروزگاری اورٹیکسوں کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ دو ماہ قبل ہنریکو لیٹا کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی بڑی احتجاجی ریلی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن