تین چوتھائی برازیلین باشندے احتجاجی مظاہروں کے حامی ہیں،سروے رپورٹ
رےوڈی جنےرو(اے اےف پی /آن لائن)تےن چوتھائی برازےلےن باشندے حالےہ دنوں مےں ملک گےر سطح پر کرپشن اور خراب عوامی خدمات کےخلاف احتجاجی مظاہروں کی شروع ہونے والی لہر کے حامی ہےں،ےہ بات گزشتہ روز اےک عوامی سروے مےں سامنے آئی ہے۔اےپوکا مےگزےن کے سروے کے مطابق 77فےصد باشندوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کراےوں مےں بے پناہ اضافے کو غےر تسلی بخش ہونے کی بڑی وجہ قرار دےا ہے۔47فےصد کا کہنا ہے کہ وہ سےاستدانوں سے اکتا چکے ہےں،تاہم مجموعی تعداد مےں سے دو تہائی عوام نے عالمی کپ کی حماےت کی ہے،جس کی برازےل آئندہ سال مےزبانی کرنے جارہا ہے۔اس کے باوجود کہ لوگ اس بات پر ناراض ہےں کہ اےونٹ پر اربوں ڈالر خرچ ہورہے ہےں اورےہ رقم تعلےم ،ٹرانسپورٹ اور ہا¶سنگ پر بہتر انداز مےں خرچ ہوسکتی ہے۔40فےصد کا کہنا تھا کہ 1950ءکے بعد سے پہلی مرتبہ عالمی کپ کی برازےل کی مےزبانی کے بھرپور حامی ہےں،مزید27فےصد نے اس کے عمومی انداز مےں حماےت کی اور صرف29فےصد نے مخالفت کی۔سروے بدھ اور جمعرات کے روز اےبوپ پولنگ ادارے نے کراےا۔