• news

دہشت گردی کیخلاف قومی پالیسی کی حمایت کرینگے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس بات کا عندےہ دےا ہے کہ تحرےک انصاف دہشت گردی پر قابو پانے کےلئے تےار کی جانے والی قومی پالیسی کی حمایت کرے گی‘ ملک میں امن و امان کے بغیر معیشت کی مضبوطی ‘ سرمایہ کاری میں اضافہ کی باتیں بے معنی ہو کر رہ جائےں گی انہوں نے ےہ بات اتوار کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر بات چےت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا زیارت میں قائد اعظم کی رہائش گاہ اور نانگا پربت میں غیر ملکی سیاحوں پر حملے میں ملوث دہشت گرد عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں‘ سیکیورٹی اداروں کو ان دونوں واقعات کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا ‘ تحریک انصاف ملکی مفا د اور معاملات پر کسی قسم کی سیاست نہیں کرے گی ‘ تحریک انصاف واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی بات ایوان میں اٹھاتی رہے گی۔ اس واقعہ میں ایک ایسا مائنڈ سیٹ ملوث ہوتا نظر آتا ہے جو پاکستان کو عالمی سطح پر پاکستان کو مزید بدنام کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پوری قوم کو اتحاد کی سخت ضرورت ہے اور پولیس ‘ سیکیورٹی ادارے اور ایجنسیوں کو مزید تربیت دی جائے تاکہ اس قسم کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہو سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن