وزارت داخلہ لاپتہ افراد کے معاملے پر 48 گھنٹوں کے دوران خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کرے گی
اسلام آباد (آئی این پی) وزارت داخلہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں سے لاپتہ افراد کے معاملے پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کرے گی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق خصوصی ٹاسک فورس کے ارکان کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔