پولیس افسران شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائیں: رائے طاہر
لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی آپرےشنز رائے طاہر نے گذشتہ روز شہر کے5 ماڈل تھانوں شاہدرہ، نےو انار کلی، مسلم ٹاﺅن، گرےن ٹاﺅن اور سٹی رائے ونڈ کا دورہ کےا اور ان تھانوں مےں شہرےوں کی فراہم کی جانے والی سہولےات اور شہرےوں کے ساتھ پولےس اہلکاروں کے برتاﺅ کے حوالے سے جائزہ لےا تھانہ نےو انارکلی کے دورے کے موقع پر ڈی آئی جی آپرےشنز نے ڈےوٹی افسر کو شہرےوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے نہ صرف ان کی درخواستوں پر اےس اےچ او سے فوری کاروائی کی ہداےت کی بلکہ سائلوں کے متعلقہ بےٹ افسروں سے فوری رابطے کا بھی اہتمام کرانے کا حکم دےا تھانہ شاہدرہ کے دورے کے دوران انہوں نے اےس اےچ او شاہدرہ کو تھانے مےں صفائی کی صور تحال کو مزےد بہتر بنانے کے ساتھ حوالات کی روزانہ کی بنےاد پر سرچ اور صفائی کروانے اور سنتری ڈےوٹی کےلئے مستعد اور چاق و چوپند پولےس اہلکار تعےنات کرنے کی ہداےت کی تھانہ مسلم ٹاﺅن کے دورے کے دوران ڈی آئی جی آپرےشنز نے محرر کو شام تک تھانے کا رےکارڈ اپ ڈےٹ کرنے اور اسلحہ کی ہفتہ وار صفائی کو ےقےنی بنانے کی ہداےت کی۔ انہوں نے کہا کہ تھانے مےں آنے والے شہرےوں کے ساتھ خوش اخلاتی سے پےش آنا اور ان کے مسائل کے حل کے لئے فوری کارروائی کروانا ان کا اخلاقی اور بنےادی فرض ہے جس مےں غفلت ےا کوتاہی کو ہرگز برادشت نہےں کےاجائے گا تھانہ گرےن ٹاﺅن کے دورے کے موقع پر ڈی آئی جی آپرےشنز رائے طاہر نے متعددسائلوں کو خود موقع پر سنا اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اےس اےچ او اور ڈےوٹی ا فسر کو موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ تھانے مےںصفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بناےا جائے تھانہ سٹی رائے ونڈ کے دورے کے موقع پر ڈی آئی جی آپرےشنزنے ڈ ےوٹی افسر، محرر اوراےس اےچ او کو تھانہ مےں آنے والے سائلوں کے ساتھ حسن سلوک سے پےش آنے اور ان کے مسائل کے حل کےلئے ان کی درخواستوںپر احکامات جاری کرکے متعلقہ بےٹ افسروں کو فوری کارروائی کےلئے بھجواےا جائے۔