فیروز والا سے خاتون اغوا ‘اوباش کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ میں خاتون اغوا اور مریدکے میں زیادتی کی کوشش ناکام ملزم فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ شیخاں میں اوباش نوجوان اویس نے محلہ دار کی بیٹی (ش) کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی کے شور پر ملزم فرار ہو گیا۔ کوشش ناکام رہی۔ شاہدرہ میں تین افراد نے ایک محلہ دار کی جواں سال بیوی (ق) کو ورغلا اغوا کر لیا شاہدرہ پولیس نے رفیق اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔