بوگس چیک دینے پر مقدمہ
سیالکوٹ (نامہ نگار) پولیس نے شہریوں کو سولہ لاکھ روپے مالیت کے بوگس چیک دیکر فراڈ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی سید امیر پولیس نے محمد صغیر کو سات لاکھ بانوے ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دینے کے الزام میں محمد ریاض کے خلاف، مراد پور پولیس نے اعجاز کو آٹھ لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے پر عبدالمجید کے خلاف، صدیق کو ایک لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر عبدالغفور کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے ہیں۔