فیروزوالا میں 7 وارداتیں، لاکھوں کا سامان، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا
فیروزوالا (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر نوجوان لطیف کو روک کر لوٹ لیا۔ 40 ہزار روپے کی رقم دو موبائل چھین کر لے گئے۔ سگیاں کے قریب شادی ہال کے باہر سے کھڑی کار چوری ہو گئی۔ نامعلوم چوروں نے زمان کے گھر میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔ کالاخطائی روڈ پر نامعلوم چوروں نے بجلی کی تاریں اور ٹرانسفارمر کا قیمتی سامان چوری کر لیا۔ مریدکے میں نامعلوم چوروں نے ایک فیکٹری میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کی کیبل چوری کر لی۔ بنگلہ پلی کے قریب ڈاکوﺅں نے راہگیروں کو روک کر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، زیورات نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ سگیاں پل کے قریب دو ڈاکوﺅں نے عدیل خان سے موٹرسائیکل اور رقم چھین لی۔