• news

مزنگ: 50سالہ شخص کی پراسرار ہلاکت، پولیس نے نشئی قرار دےدیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) مزنگ کے علاقہ میں 50سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے پوسٹمارٹم کےلئے لاش مردہ خانے جمع کروا دی ہے معلوم ہوا ہے کہ کوئنز روڈ پر نامعلوم شخص سڑک کنارے پڑا تھا جس کی اطلاع وہاں سے گزرنے والوں نے پولیس کو دی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر پہنچتے ہوئے لاش کو مردہ خانے بھیجوا دیا پولیس کے مطابق مرنےوالا شخص دیکھنے میں نشئی لگتا ہے اور نشہ زیادہ کرنے کی وجہ سے اس موت ہوئی تاہم پوسٹمارٹم کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

ای پیپر-دی نیشن