6 جواری گرفتار ہزاروں روپے نقدی برآمد
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ پولیس نے چھاپہ مار کر جوا کھیلتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داﺅ پر لگی رقم ہزاروں روپے قبضہ میں لے لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ شاہدرہ پولیس نے شراب نوشی کے الزام میں دو افراد کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا ۔