مسلم لیگ ضمنی الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی: گلزار احمد گجر، صدیق کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ پی پی 161کے ضمنی الیکشن کے امیدوار چودھری گلزار احمد گجر اور ملک راشد صدیق کھوکھر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سفر کامیابی سے جاری ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح جنرل الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ(ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کی مہر لگا کرکے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے بالکل اسی طرح مسلم لیگ(ن) ضمنی انتخابات میں بھی کلین سویپ کرے گی، انہوںنے کہا کہ ان کیلئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ حلقہ کے عوام ان پر اعتماد کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر انہیں ٹکٹ ملتی ہے تو یہ عوام کی جیت ہوگی۔