• news

وفاقی بجٹ عالمی قوتوں کا تیار کردہ ہے : کنور عمران سعید

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے صدر چودہری کنورعمران سعید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے جی ایس ٹی میں اضافے اور ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا اعلان ان کی کمزور معاشی پالیسی کا حصہ ہے، جس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وفاقی بجٹ اسلام آباد میں نہیں عالمی قوتوں کا تیار کردہ ہے، جس کی وجہ سے حکومت کو بار بار اپنے فیصلے تبدیل کرنا پڑ رہے ہیں، یہ تبدیلی کوئی بڑی تبدیلی نہیں، اس تبدیلی سے بہتر تھا کہ (ن) لیگ پلیٹ میں ملنے والے اقتدار کو پاﺅں کی ٹھوکر کی نظر کر دیتی مگر ان منزل ہی اقتدار ہے جو اس نے حاصل تو کر لیا ہے مگر درپیش مسائل کے حل میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے، ڈرون حملوں پر تحفظات کا اظہار کرنے والی حکومت بھی ماضی کی حکومت کی پالیسی اختیار کر رہی ہے جو ملک و قوم کیلئے بڑی خطرناک ہے، کنور ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودہری کنورعمران سعید نے کہا کہ11مئی کے انتخابات میں جس طرح ”مہربانوں“ نے (ن) لیگ کو اقتدار دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اب وہ ”مہربان“ اس بات کی ”مہربانی“ کریں کہ عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سے بھی نجات دلائی جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن