کلرکس ایسوسی ایشن سانگلہ کے انتخابات کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی قائم
سانگلاہل (نمائندہ نوائے وقت) مقامی وکلاءکے کلرکوں کی اپنے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے قائم کی گئی تنظیم ”کلرکس ایسوسی ایشن“ کا اجلاس مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین ملک خوشی محمد کی صدارت میں ہوا، جس میںانتخابی عمل کیلئے چیئرمین رانا محمد رضوان بشیر کی سربراہی میں 5رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کر دی گئی، کمیٹی ممبران میں علی، عرفان گل، شاہدعلی اور خادم حسین شامل ہیں۔