موبائل فون پر ٹیکس غریبوں کی کھال اتارنے کے مترادف ہے: عبدالکریم بٹ
وزیرآباد (نامہ نگار) وفاقی حکومت اور صوبہ پنجاب نے بجٹ میں تمام نئے اور پرانے ٹیکسوں میں اضافے کے لئے صوبہ پنجاب کے غریبوں اور متوسط طبقے کو ہی مشق ستم بنایا ہے۔ یہ بات مسلم لیگ (ج) کے سربراہ حامد ناصر چٹھہ کے ترجمان عبدالکریم بٹ نے کارکنوں سے غلہ منڈی میں بات چیت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مرلہ کے گھروں پر ٹیکس میں اضافہ ہے تو 460 کنال کے گھر پر کتنا ٹیکس لگے گا۔