• news

بحرانوں کا خاتمہ اللہ کی مدد اور اچھی نیت سے ہی ممکن ہے: مفتی صفدر علی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی تحریک امن کے مرکزی چیئرمین مفتی صفدر علی قادری نے کہا ہے کہ بحرانوں کا خاتمہ اللہ کی مدد اور اچھی نیت سے ہی ممکن ہے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ بڑے سنگین مسائل ہیں ان کے لئے آنے والی حکومت کو عملی اقدامات کرنے ہوں گی۔گزشتہ روز علماءکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کو راضی کرنے کے لئے ارباب اقتدار سمیت ہر فرد کو رب کائنات کے سامنے جھکنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی طرف رجوع کرنے اور نبی کریم کی سنتوں کو زندہ کر نے سے ہی خدا راضی ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن