• news

قومی ترقیاتی کاموں سے نہیں اخلاق اور سیرت سے بنتی ہیں: زبیر احمد ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم کا متحد ہونا لازم ہے‘ حکمران ملک کو مضبوط بنانے کیلئے قوم کو مضبوط کریں‘ غیر ملکی کلچر کی مداخلت نے پاکستانی قوم کے اخلاق کو تباہ کر دیا ہے۔ گزشتہ روز فردوس مارکیٹ گلبرگ میں ”پاکستان اور عوام “کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر مولانا عبدالحفیظ اوکاڑوی‘ مولانا عبدالرحمن سلفی‘قاری اکرم الٰہی اور محمد ذکریا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ کوئی بھی قوم سڑکیںفلائی اورز بنانے سے نہیں بنتی بلکہ اخلاق اور سیرت سے ہی قومیں بنتی ہیںلیکن بدقسمتی سے پاکستان میں 65 سالوں کے دوران کسی بھی حکمران نے اس کی طرف توجہ نہیں دی اور آج بھی پاکستانی قوم انتشار کا شکار نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم قوم کو متحد کر لیں گے تو اس ملک سے دہشتگردی ‘ کرپشن سمیت تمام مسائل کا حل ممکن ہو سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن