• news

ہومیو آیورویدک، آکو پنکچر اور طب مفرد اعضاءمیڈیسن کو ڈرگ ایکٹ میں شامل نہ کرنا خلاف قانون ہے: طبی کونسل آف پاکستان

لاہور (نیوزرپورٹر) طبی کونسل آف پاکستان حکماءکا کہنا ہے کہ الٹر نیٹومیڈ یسن مینوفیکچرز حکومت کو مختلف مدوں میں بھاری ریونیو ادا کر رہے ہیں مگر بد قسمتی سے سابق وفاقی حکومت ڈرگ ریگولٹری ایکٹ 1976میں ہربل، ہیومیو آیورویدک، آکوپنکچر اور طب مفرد اعضاءمیڈیسن کو شامل کر کے ڈرگ ایکٹ 1976 کی خلاف ورزی کی ہے جسکی وجہ سے اس شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس شعبے سے وابستہ لاکھوں خاندانوں کا روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح قانون نہ ہونے کی وجہ سے ہربل، ہیو میو ایور ویدک اور طب مفرد اعضاءمیڈیسن بنانے والوں کو ڈرگ انسپکٹرز بلاجواز تنگ کرتے ہوئے بھاری رشوت طلب کرتے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن