سکا¶ٹنگ رنگ و نسل، مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے: راجہ اخلاق حسین
لاہور (پ ر) سکا¶ٹنگ نوجوانوں کو دنیا میں مقبول ترین تحریک ہے جو 200 ممالک میں تین کروڑ ممبران پر مشتمل ہے یہ رنگ و نسل، مذہب سے بالاتر ہو کر خدمت انسانیت پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محکمہ تعلیم آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر عبدالمجید بانڈے، صوبائی کمشنر آزاد جموں و کشمیر بوائے سکا¶ٹس ایسوسی ایشن راجہ اخلاق حسین خان، مقصود چغتائی، عبدالوحید فطر، عبدالصمد چشتی، راجہ آفاق احمد، خورشید میر، سید ممتاز حسین بخاری و دیگر مقررین نے مظفر آباد میں چار روزہ سکا¶ٹ لیڈرز کانفرنس میں کیا۔ کانفرنس میں شعبہ علیم سے وابستہ اعلیٰ افسران کے علاوہ ہائر سیکنڈری سکولز کے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ راجہ اخلاق نے کہا کہ اسکا¶ٹنگ نوجوانوں کو خود اعتمادی، کردار سازی اور مفید شہری بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔