• news

وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی: عبدالمجید شاکر

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )جمعیت اہلحدیث کے رہنما عبدالمجید شاکر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے بلند و بانگ دعوﺅں اور وعدوں کے باوجود ابھی تک عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی، بجلی کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے ، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، دہشت گردی کا جن بوتل میں بند ہونے کا نام نہیں لے رہا ، اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو ان حکمرانوں کا حشر بھی ماضی کے حکمرانوں سے مختلف نہ ہوگا، جنرل ریٹائرڈ حمید گل کو طالبان کی فکر کرنے کی بجائے پاکستان کی فکر کرنی چاہئے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے پر زور دیں۔

ای پیپر-دی نیشن