• news

گلگت بلتستان میں سیاحوں کا قتل عالمی سازش ہے : جاویدلطیف

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءمیاں جاویدلطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کا قتل ایک عالمی سازش ہے تاکہ پاکستان سے غیرملکی سرمایہ کار بھاگ جائیں اور ملکی سرمایہ کار بھی اپنا سرمایہ باہر لے جائیں دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے تمام سیاست دانوں کو قومی سوچ اپنانا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں جاویدلطیف نے کہا کہ گزشتہ 15سال سے ملکی حالات کو خراب کیا جا رہا ہے آمریت اور جعلی جمہوریت نے صرف اپنے خزانے بھرے جبکہ ملک میں انتہاءپسندی دہشت گردی کو فروغ ملا جس کی وجہ سے ملکی معیثیت کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی حالات درست کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین ملکر جنگی بنیادوں پر کام کریں تاکہ عوام کے مسائل اور ملک کی سلامتی کے تمام خطرات کو ختم کیا جا سکے میاں جاویدلطیف نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنے والوں کو دیکھنا چاہئے کہ حکومت بنے ایک ماہ کا عرصہ ہوا ہے جس میں (ن) لیگ نے بجٹ بھی دیا ہے ہم انشااللہ اپنے منشور کے مطابق ملکی پالیسیاں بنائیں گے اور پاکستان کو تسلط سے آزاد کروایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن