شریف برادران کی صلاحیت سے ملک کا قبلہ درست ہو گا سعاد ت انیس بھٹی
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما سعادت انیس بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی صلاحیت سے ملک کا قبلہ درست ہوگا اورقوم کی تقدیربدلے گی۔ قوم کی دعاﺅں اور وفاﺅں کا محور میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف ہیں، تاریخ اور تقدیر ہماری قیادت کو پھر اس آئینی عہدوں پر لے آئی جو ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے بندوق کی نوک پر چھین لیا تھا۔ سیاستدانوں کاعوامی طاقت سے منتخب ایوانوں میں آناجانالگارہتا ہے مگرآج تک کوئی ڈکٹیٹر دوبارہ اقتدارمیں نہیں آیا۔