• news

100 روپے کا موبائل کارڈ لوڈ کرنے پر 58.50 روپے بیلنس ملے گا :ذرائع

اسلام آباد (آئی اےن پی) ذرائع کے مطابقحکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موبائل فون صارفین پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح دس فیصد سے بڑھاکر پندرہ فیصد کردی۔ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کے نتیجے میں صارفین کو سو روپے مالیت کے پری پیڈ کارڈ پر ساڑھے اکتالیس فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ٹیکسوں کی نئی شرح کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ واضح رہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں موجودہ اضافے کے بعد ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں کی مجموعی شرح چونتیس اعشاریہ پانچ فیصد تک پہنچ جائے گی۔ اس طرح صارفین کو سو روپے کے پری پیڈ کارڈ پر پندرہ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس، 7 فیصد سیلولر چارجز اور 19.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنی ہوگی یعنی 100روپے کا کارڈ چارج کرنے کے بعد ان کا بیلنس صرف 58 روپے 50 پیسے رہ جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن