بلوچستان میں لگی آگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی:ڈاکٹر عبدالمالک
کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے، اس عمل سے آمریت کا راستہ بند ہوجائیگا، وفاق کے اس فیصلے سے بلوچستان میں لگی بد امنی کی آگ پر قابو پایا جا سکتا ہے، وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی کا قتل بھی پرویز مشرف کے آمرانہ دور میں ہوا، بلوچستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ پرویز مشرف کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ آمر کو سزا مل سکے۔