• news

پاکپتن: سابق ایم این اے سلمان محسن گیلانی جعلی ڈگری کیس میں کمرہ عدالت سے گرفتار، ایک سال قید 20 ہزار جرمانہ

پاکپتن (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن عابد حسین قریشی نے جعلی ڈگری کیس میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے سید سلمان محسن گیلانی کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس پر پو لیس نے انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا ہے۔ سلمان محسن گیلا نی کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ایک سال قید اور 20 ہزار روپے جُرمانہ کی سزا سُنانے کے حکم کے بعد ان کے عقیدت مند دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن