نوازشریف کالی مرغی کا صدقہ دیں: محمود اچکزئی کا مشورہ
اسلام آباد (آن لائن) محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم میاں نوازشریف کو آئین کے غداروں کیخلاف سپریم کورٹ میں جواب داخل کرانے پر صدقہ دینے کا مشورہ دیا۔ پیر کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں وزیراعظم کی قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے بعد محمود خان اچکزئی نے آئین کے غداروں کو آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے جواب داخل کرنے پر وزیراعظم میاں نوازشریف کو مشورہ دیا کہ وہ کالی مرغی کا صدقہ دیں۔