• news

آرٹیکل 6 کیا ہے؟

لاہور (خصوصی رپورٹر) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 6 کے متن کا عنوان ”سنگین غداری“ ہے اور متن یوں ہے۔ 1کوئی شخص جو طاقت کے استعمال یا دیگر غیر آئینی ذریعے سے آئین کی تنسیخ کرے یا تنسیخ کرنے کی سعی یا سازش کرے، تخریب کاری کرے یا تخریب کرنے کی سعی یا سازش کرے سنگین غداری کا مجرم ہو گا۔ 2 کوئی شخص جو شق ایک میں مذکورہ افعال میں مدد دے گا یا معاونت کرے گا اسی طرح سنگین غداری کا مجرم ہو گا۔ 3 مجلس شوریٰ یا پارلیمنٹ بذریعہ قانون ایسے شخص یا اشخاص کے لئے سزا مقرر کرے گی جنہیں سنگین غداری کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن