• news

شام میں بیرونی مداخلت اور حملہ برداشت نہیں کریں گے:حسن روحانی

تہران (اے پی پی) ایران کے نئے منتخب صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک کی حکومت اور قوموں کی حمایت جاری رکھے گا۔ شام میں بیرونی مداخلت اور فوجی حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن روحانی نے لبنان کے صدر مائیکل سلیمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں فوجی کارروائی مسئلے کا حل نہیں، شام میں متحارب گروپوں سے مذاکرات کرکے جنگ بندی کرائی جائے۔ حسن روحانی نے کہا کہ شام میں بیرونی مداخلت اور فوجی کارروائی سمیت کسی بھی قسم کی جارحیت قبول نہیں کریںگے۔ ایسی غلطی کی گئی تو پھر ایران اپنی پالیسی کے تحت شامی حکومت کی حمایت اور مدد کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن