ججز نظر بندی کیس، مشرف کی ضمانت کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلا م آباد(آئی این پی+نوائے وقت نیوز) سینئر قانون دان اسلم گھمن ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ اسلم گھمن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں عدالت عظمیٰ سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پرویز مشرف کو دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے پر ضمانت منظور کرنا خلاف قانون ہے لہذا معزز عدالت سابق صدر کی ضمانت منسوخ کر کے دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت ہی مقدمہ چلائے۔