• news

نوازشریف مقدر کے سکندر ہیں آرٹیکل 6 والے اعلان کے بعد 6 ماہ گزارنا مشکل ہوں گے: شیخ رشید

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف قسمت کے دھنی اور مقدر کے سکندر ہیں، کچھ لوگو نوازشریف کو ڈی ٹریک کرنا چاہتے ہیں، اعلان کے بعد ان کے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی ہے لگتا ہے کہ بہت بڑے بوجھ سے نکل گئے ہیں۔ انہوں نے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعظم کی تعریفوں کے پل نہیں باندھے، مقدر کا سکندر اور ڈرامہ وارث میں ”چودھری حشمت“ کا حشر دیکھ لیں، مشرف کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد نوازشریف حکومت کو 6 ماہ گزرانا مشکل ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن