• news

امیرقطر نے اقتدار چھوڑ دیا‘اختیارات رضاکارانہ بیٹے کے حوالے کردئیے

دوحہ (نوائے وقت رپورٹ) امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ نے اقتدار چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق امیر قطر شیخ نے رضاکارانہ طور پر اقتدار ولی عہد شیخ تمیم کے حوالے کردیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق شیخ حمد شاہ نے شاہی خاندان کے بڑوں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ وہ بیٹے اور ولی عہد شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن