• news

نواز شریف نے وزارت قانون فی الحال اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کر لیا: ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے وزارت قانون و انصاف کا چارج اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ ججز نظربندی کیس کے فیصلے کے بعد نئے وزیر قانون کا تقرر کیا جائے گا۔ زاہد حامد بے قصور ہوئے تو انہیں ہی دوبارہ چارج دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔
نواز شریف / وزارت قانون

ای پیپر-دی نیشن