لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں، حافظ آباد: مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون قتل
لاہور + حافظ آباد (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے مزنگ کے علاقہ میں انور کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 12لاکھ روپے مالیت، جوہر ٹاﺅن میں مجید کے گھر سے 9لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے فیصل ٹاﺅن میں عابد کی فیملی سے 8 لاکھ روپے مالیت، اچھرہ میں عمر بٹ کی فیملی سے 6لاکھ، نواب ٹاﺅن میں اقبال کی فیملی سے 5 لاکھ، لٹن روڈ میں عتیق الرحمان کی فیملی سے 4لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅں نے جنوبی چھاﺅنی میں کار سوار فیصل مقبول سے 6لاکھ روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں غفور سے 3لاکھ روپے اور دو موبائل فون، ڈیفنس اے میں عمران سے 2لاکھ اور موبائل فون، جوہر ٹاﺅن میں عاطف سے ایک لاکھ اور موبائل فون، لٹن روڈ میں ڈاکوﺅں نے خواجہ بلال سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں فواد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، گرین ٹاﺅن میں رمضان سے ایک لاکھ اور موبائل فون، ستوکتلہ میں مسز احمد سے 80 ہزار اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں عبدالرحمان سے 75 ہزار اور موبائل فون، گلبرگ میں عمران سے 65 ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں رضوان سے 45 ہزار اور موبائل فون، مصری شاہ میں فاروق سے 37 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گلشن اقبال سے فاروق، ستوکتلہ سے اجمل، سندر سے کاشف، گلبرگ سے صفدر کی گاڑیاں جبکہ ماڈل ٹاﺅن سے عرفان، فیصل ٹاﺅن سے عثمان، فیکٹری ایریا سے عظیم، گجر پورہ سے اسلم، نشتر کالونی سے مرتضیٰ، مغلپورہ سے امین، شادامان سے اکرم، نیوانارکلی سے میاں سلیم، شادمان سے فرحان، غازی آباد سے عاطف، ہنجروال سے حنیف کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔ ادھر حافظ آباد کے محلہ مےاں دا کوٹ مےں نامعلوم ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر کے شادی شدہ خاتون کو قتل کر دےا۔ ارشد کی بےوی کنےز فاطمہ اپنی ہمشےرہ کے ہمراہ گھر مےں موجود تھی نامعلوم ڈاکو اس کے گھر داخل ہو گئے اور لوٹ مار شروع کر دی جس پر کنیز فاطمہ نے مزاحمت کی تو مبینہ طور پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں کنیز فاطمہ شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔