• news

رواں مالی سال ایف بی آر کو 374 ارب روپے ریونیو خسارے کا سامنا ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال ایف بی آر کو 374 ارب روپے ریونیو خسارے کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار نے کہاکہ ٹیکس اتھارٹی 2 ہزار 381 ارب روپے مقررہ ہدف کے مقابلے 2 ہزار 7 ارب روپے ریونیو حاصل کر سکی جو نظرثانی شدہ ہدف سے بھی کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریونیو میں کمی کے ساتھ ساتھ 602 ارب روپے کے جاری اخراجات کا بھی سامنا ہے، جس میں 503 ارب روپے کا سرکلکر ڈیٹ شامل نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن