• news
  • image

پاکستان کی اہم معلومات کو سکیورٹی کا سنگین خطرہ ہے: مشاہد حسین

پاکستان کی اہم معلومات کو سکیورٹی کا سنگین خطرہ ہے: مشاہد حسین

اسلام آباد (ثناءنیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و دفاعی پیداوار کے چیئر مین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے پاکستان کی اہم معلومات کو سکیورٹی کا سنگین خطرہ ہے، امریکہ نے اپنی خفیہ ایجنسیوں سی آئی اے اور این ایس اے کے ذریعے آن لائن جاسوسی کرتے ہوئے معلومات حاصل کی ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے سائبر سکیورٹی کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کئے جائیں کیونکہ پاکستان سائبر حملوں سے متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے سائبر سکیورٹی کیلئے پارلیمنٹ میں نجی بل لانے کا اعلان کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان انفارمیشن سکیورٹی ایسوسی ایشن کے وفد سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کے دورا ن کیا۔

مشاہد حسین سید

epaper

ای پیپر-دی نیشن