• news

جسٹس جمال خان نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

جسٹس جمال خان نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔پیر کوقائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جسٹس جمال خان مندوخیل سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی دو ہفتے کے لئے بیرون ملک رخصت پر ہیں۔
جسٹس جمال/حلف

ای پیپر-دی نیشن