کوئٹہ: چند روز قبل اغوا ہونے والا 14 سالہ لڑکا بازیاب، پنجاب منتقل کیا جا رہا تھا
کوئٹہ: چند روز قبل اغوا ہونے والا 14 سالہ لڑکا بازیاب، پنجاب منتقل کیا جا رہا تھا
کوئٹہ (بیورورپورٹ)نصیرآباد پولیس نے کوئٹہ سے اغواءکئے جانے والے چودہ سالہ لڑکے کو ٹرین کے ذریعے پنجاب منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرین پر چھاپہ مارکر مغوی لڑکے کو بازیاب کرکے اغواءکار کو گرفتار کر لیا۔ چند روزقبل نیو بس اڈہ کوئٹہ سے نامعلوم مسلح افراد نے چودہ سالہ لڑکے روزی خان عرف سدیپ خان کو اغواءکیا تھا جس کو کوئٹہ سے ٹرین کے ذریعے پنجاب منتقل کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے سٹیشن ڈیرہ مرادجمالی میں ٹرین پر چھاپہ مارکر مغوی روزی خان عرف سدیپ خان کو بازیاب کرکے اغواءکارعبدالجبار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
لڑکا بازیاب