• news
  • image

اکبر خان بگٹی قتل کےس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی

اکبر خان بگٹی قتل کےس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ کی مقامی عدالت نے نواب اکبر خان بگٹی قتل کےس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر اےک کے جج کی رخصت کی وجہ سے کےس کی سماعت سےشن جج کوئٹہ محمد نواز شہوانی کی عدالت مےں ہوئی ۔فرےقےن کے وکلاءنے اپنے بےانات قلم بند کروائے عدالت مےں نامزد ملزم سابق صوبائی وزےر داخلہ شعےب نوشےروانی پےش ہوئے تاہم سابق وفاقی وزےر داخلہ آفتاب شےر پا¶ عدالت مےں پےش نہےں ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پولےس دےگر نامزد ملزمان پروےز مشرف ، سابق وزےر اعظم شوکت عزےز ، سابق گورنر بلوچستان اوےس غنی اور سابق ڈی سی ڈےرہ بگٹی عبد الصمد لاسی کو پےش نہ کر سکی مقدمہ کی مزےد سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔
اکبر بگٹی قتل/کیس

epaper

ای پیپر-دی نیشن