خیبر پی کے: نیب کا تین اہم شخصیات کو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانےکا حکم
خیبر پی کے: نیب کا تین اہم شخصیات کو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانےکا حکم
اسلام آباد(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب کا عمل تیز کرتے ہوئے خیبر پی کے کی 3 اہم شخصیات کو اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات قومی احتساب بیورو کو ارسال کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو نیب کے ترجمان کے مطابق قومی احتساب بیورو کو عوام کی جانب سے شکایات ملی ہیں کہ خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ اعلیٰ پولیس اَفسر فیاض احمد خان طورو اور ا±ن کے قریبی رشتہ دار کمشنر ہزارہ خالدخان عمر زئی نے سابق دور حکومت میں اہم عہدوں پر تعینات ہو کر اربوں روپے کے ناجائز اثاثے بنائے ہیں جن میں فیاض طورو کی اسلام آباد اور پشاور میں بنگلوں سمیت مردان میں گرین ایکڑ پلاٹنگ سکیم کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ اسی طرح خالد خان عمرزئی کے ناجائز اثاثوں کے خلاف ملنے والی شکایات میں ایبٹ آباد اور مری میں بنگلوں اور ناجائز بینک بیلنس کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ نیب کے ترجمان نے بتایا چارسدہ کے علاقے شب قدر سے تعلق رکھنے والے کسٹم گروپ کے اعلیٰ افسر قربان علی خان مہمند کی کرپشن کے خلاف جو شکایات نیب کو ملی تھیں۔انکے متعلق نیب کی جانب سے مذکورہ افسر کو بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات نیب کو ارسال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نیب/حکم