نواز، کرزئی ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی ترقی کیلئے تعاون پر اتفاق
اسلام آباد (وقت نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر حامد کرزئی کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں نے علاقائی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ¿ خیال کیا۔ پاکستان، افغانستان تعلقات کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے کابل صدارتی محل پر حملے کی مذمت بھی کی۔ افغان صدر نے پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان خطے میں امن کے بارے میں متفق ہیں۔ دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کو علاقائی ترقی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔