• news

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے

اسلام آباد (آن لائن) ”بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے“ کے مصداق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی شروع ہوتی ہے تو یہ دلچسپ اتفاق سامنے آیا ہے کہ ایک ریٹائرڈ میجر جو ایک آمر کا اے ڈی سی بھی رہا ہو دوسرے آمر کے خلاف مدعی ہوگا۔ قانونی ذرائع کے مطابق طریق کار کے تحت سیکرٹری داخلہ چوہدری قمر زمان مشرف کے خلاف غداری کیس میں مدعی ہوں گے جو خود میجر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہیں اور وہ سابق صدر جنرل ضیاءالحق کے اے ڈی سی بھی رہے ہیں قانونی ذرائع کے مطابق طریق کار کے تحت سیکرٹری داخلہ ہی آئین کی پامالی کی شکایت درج کرا سکتا ہے جس کے بعد خصوصی عدالت اس کیس کی سماعت کر سکتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن