• news

قلعہ سیف اللہ: ٹریفک حادثے میں مولانا محمد خان شیرانی کے سوتیلے بھائی بیٹے سمیت جاں بحق

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جمعیت علماءاسلام کے رہنما اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کے سوتیلے بھائی بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حاجی میرا جان ،محمد ابراہیم اور اپنے رشتہ دار کے ہمراہ ژوب سے کوئٹہ آرہے تھے کہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال اسماعیل زئی کے قریب ان کی گاڑی کو سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مولانا محمد خان شیرانی کے سوتیلے بھائی حاجی میرا جان اور انکا نوجوان بیٹا محمد الیاس موقع پر دم توڑ گئے جبکہ حادثے میں ان کا رشتہ دار شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی اور نعشوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن