طالبان نے پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کیلئے جنود حفصہ نامی نیا گروہ تشکیل دیدیا
اسلام آباد (آن لائن) طالبان نے پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کے لئے ایک نیا گروہ تشکیل دیا ہے جسے جنودِ حفصہ کا نام دیا گیاہے جس کا مقصد ڈرون حملوں کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانا ہے۔ طالبان کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ دیامر میں کوہ پیماو¿ں کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے پاکستان پر ڈرون حملوں کے مسلسل استعمال کی حمایت پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک نیا گروہ تشکیل دیا ہے جسے جنودِ حفصہ کا نام دیا گیاہے۔ ترجمان نے کہا کہ جب تک امریکی ڈرون حملے جاری ہیں ہماری کاروائیاں بھی جاری رہیں گی۔ اس واقعے کے بعد سے پاکستان میں کوہ پیمائی پر مبنی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں اور مقامی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ دیگر پہاڑوں بشمول کے ٹو پر عنقریب تمام سیاحتی سرگرمیاں روک دی جائیں گی۔اس سے پہلے طالبان نے کہا تھا کہ نانگا پربت بیس کیمپ میں کیا جانے والا حملہ کمانڈر ولی الرحمن کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔