• news

قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد کل دوبارہ ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد کل جمعرات کو دوبارہ ہوگا۔ جس میں آئندہ مالی سال 2013-14ءکے فنانس بل کی منظوری کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی میں پیر کو وزارت داخلہ ‘ پیٹرولیم و قدرتی وسائل پر کٹوتی کی تحریکوں پر بحث اور مطالبات زر کی منظوری کے بعد اجلاس میں دو روز کا وقفہ کیا گیا۔ اب اجلاس جمعرات کو دوبارہ 11بجے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن