• news

انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد کا معاملہ حساس ہے، پی ٹی سی ایل الرٹ رہے: ہائیکورٹ

پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد کے خلاف درخواست پر کارروائی ہوئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ حکام پی ٹی اے نے بتایا کہ انٹرنیٹ پرگستاخانہ مواد کے 20 ہزار پیجز، لنکس اور ویب سائٹس بلاک کر دی گئی ہیں۔ عدالت کے احکامات پرعملدرآمد کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ معاملہ حساس ہے، پی ٹی سی ایل الرٹ رہے۔

ای پیپر-دی نیشن