عمران فاروق قتل کیس، گرفتار شخص ضمانت پر رہا
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ سے گرفتار شخص کو34گھنٹے تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیاگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق زیر حراست شخص کو ستمبر تک ضمانت دیدی گئی 52سالہ شخص کو کینیڈا سے واپسی پر گرفتار کیا گیاتھا اور میڈیا نے اس کی شناخت افتخار حسین کے نام سے کی تھی اور اسے ایک اہم سیاسی شخصیت کا قریبی عزیز بتایا جارہا تھا افتخار حسین سے34گھنٹے تک ویسٹ لندن کے تھانے میں تفتیش کی گئی بعض ذرائع کے مطابق اس تفتیش کے بعد مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ ایک اہم شخصیت سے پوچھ گچھ کی جائے۔